بہترگورننس کیلئے روزانہ 18 گھنٹے کام کرنا ہوگا:چیف سیکرٹری
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے سرگودھا کا دورہ کیا۔
انہوں نے خوشاب روڈ اور دیگر بازاروں کا معائنہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا سرکاری اداروں میں کرپشن بارے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی، پبلک سروس ڈلیوری اورگورننس بہتر بنانے کیلئے افسروں کو روزانہ 18 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔