ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے جائزہ اجلاس
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے جائزہ اجلاس ہوا جس میں ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ ونگ اور ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کی پینڈینسی اور ڈائریکٹوریٹ وائز کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ طاہر فاروق نے سفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ کو ہر صورت بروقت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا ون ونڈو سیل پر قائم ٹیپا اور واسا کے کاونٹرز کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔