نہم اور گیارھویں جماعت کی نصابی کتب میں تبدیلی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اگلے تعلیمی سال سے نہم اور گیارھویں جماعت کی نصابی کتب میں تبدیلی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آغاز نہم اور گیارھویں سے کیا جائے گا۔
ٹیکسٹ بک بورڈ نے اردو ،انگریزی، فزکس ، کیمسٹری ، بیالوجی کی کتب میں تبدیلی کی جائے گی ۔کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کی کتب بھی تبدیل ہونگی ۔تعلیمی سال 2025 اور 26 کے لیے کتابوں میں تبدیلی کی جائے گی ۔ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب کی تبدیلی کے لیے کام شروع کردیا۔