پنجاب سوشل سکیورٹی کا 36 ارب کا سرپلس بجٹ منظور

پنجاب سوشل سکیورٹی کا 36  ارب کا سرپلس بجٹ منظور

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہیڈآفس میں ہوا۔ صوبائی وزیر لیبر / فیصل ایوب کھوکھرنے صدارت کی۔اجلاس میں ادارہ کے مالی سال 2024-25 کے لئے 36ارب روپے کے سرپلس بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

ورکرز اوراُن کے اہل خانہ کوسوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں علاج ومعالجہ کیلئے 18 ارب 63 روپے کی منظوری دی گئی۔ ادارہ میں ای پروکیورمنٹ سسٹم،صادق پبلک اسکول بہاولپور / رحیم یار خان میں سوشل سکیورٹی ایمرجنسی سنٹرقائم کرنے اور سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور کے نئے ایمرجنسی بلاک اور ڈائیلسز سنٹر کے لئے سیٹوں کی منظوری دی گئی۔ گورننگ باڈی نے 50 بیڈز کے سوشل سکیورٹی ہسپتال قصور کی تعمیر، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور دفاتر میں سو لر سسٹم کی تنصیب کی اصولی منظوری دی۔ منظوری کے بعد گریڈ 17 سے 18 کے لئے تین ہفتہ اور 18سے 19 کے لئے چار ہفتہ کی ٹریننگ لازمی ہو گی۔ادارہ میں محنتی و ایماندار سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لئے انسینٹو الاؤنس دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں