3ترقیاتی سکیموں کے لئے 2ارب روپے کے فنڈز منظور

 3ترقیاتی سکیموں کے لئے 2ارب روپے کے فنڈز منظور

لاہو ر (سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال25-2024 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 2ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

 اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لئی نالہ منصوبہ کے ساتھ آؤٹ فال سیور کے تفصیلی ڈیزائن اور فزیبلٹی سٹڈی (ترمیمی) کیلئے 5کروڑ 64لاکھ 20 ہزار روپے ، بوریوالا شہر کے میونسپل ایریا میں نکاسی آب / سیوریج اور پانی کی فراہمی کیلئے 51کروڑ 83لاکھ 51ہزار اور فیصل آباد ہیڈکوارٹرز میں جوڈیشل آفیسر زکے لئے رہائش کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 37کروڑ 97لاکھ 23 ہزار روپے شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں