چلڈرن لائبریری کمپلیکس : تین روزہ کانفرنس11ستمبر کو ہوگی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سیرت کانفرنس اور سیرت النبیؐ کی مناسبت سے بچوں کے درمیان مقابلے بھی ہونگے ۔چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے زیر اہتمام تین روزہ کانفرنس ہوگی ۔
کانفرنس 11 سے 13 ستمبر تک جاری رہے گی ۔کانفرنس میں سرکاری و نجی سکولوں کے بچوں میں مقابلے بھی ہونگے ۔بچوں میں نعت ۔ کوئز کیلگرافی اور مضمون نویسی کے مقابلے ہونگے ۔پہلے دو روز مقابلے منعقد کرائے جائیں گے ۔ حکام چلڈرن لائبریری کمپلیکس کا کہنا ہے کہ تیسرے روز سیرت النبیؐ کے حوالے سے خصوصی سیمینار ہوگا۔