عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دفتر میں علما کی مشاورت
لاہور ( سیاسی نمائندہ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دفتر لاہورمیں ختم نبوت کے محاذ پر کام کرنے والی جماعتوں کے قائدین انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا سید کفیل شاہ بخاری کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔
اس باہمی ملاقات میں عقیدہ ختم نبوت اور دیگر امور کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ ختم نبوت کے محاذ پر باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔