نایاب پینگولن اور 2ذبح شدہ اڑیال برآمد،5شکاری گرفتار
لاہور (لیڈی رپورٹر)دو ناجائز قابضین جنگلی حیات سے 1نایاب پینگولن برآمد کرکے 40ہزار جرمانہ کیا ۔کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پر دونوں کو مجموعی طور پر مجموعی طورپر 40ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا ۔
اسی طرح ایک دیگر کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع خوشاب رانا محمد اشفاق نے ایک خفیہ اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ پٹرولنگ پولیس منگوال چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران اڑیال کے 3بدنام شکاریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو ذبح شدہ اڑیال ایک رائفل 308بور بمعہ ٹیلی سکوپ اور ایک سوزوکی پک اپ قبضہ میں لیکر پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔