سرائے مغل :لڑکی سے اجتماعی زیادتی ،ایک ملزم گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ سرائے مغل نے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا۔
کچاپکا چک 43کے رہائشی محمدارشاد نے پولیس تھانہ سرائے مغل کو بتایا میری 16سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم بگی اسے پیسے دینے کے بہانے ورغلا پھسلا کر باہر فصلوں میں لے گیا جہاں پر پہلے سے موجود چمن ، ساجد ، اکبر نے اس سے زیادتی کر دی ۔پولیس نے ملزم چمن کو گرفتار کرلیا ۔ ادھر پولیس تھانہ کنگن پور کے علاقے محلہ موتی مسجد کی رہائشی کنیز فاطمہ نے مقدمہ درج کر ایا کہ انس وغیرہ کے پاس میری 19سالہ بیٹی کی نازیبا ویڈیو موجود تھی جس کی بنا پر وہ اسے بلیک میل کرتے رہے اور رقم کا مطالبہ بھی کیا۔ رقم نہ ملنے پر انہوں نے بیٹی کی نازیبا ویڈیو وائرل کردی۔ علاوہ ازیں پولیس تھانہ الہ آباد نے لڑکے سے زیادتی کے دوران ویڈیو بنانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا ۔