مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 14ارب فنڈز کی منظوری
لاہو ر ( سیاسی نمائندہ)پی اینڈ ڈی بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پچیسیوں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 6 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 14 ارب 49کروڑ 23لاکھ 83ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کیلئے 9 ارب 70کروڑ روپے شامل ہے۔