ایسوسی ایٹ کالج مصطفی آباد میں یوم دفاع کی تقریب
مصطفی آباد/للیانی(سٹی رپورٹر) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مصطفی آباد میں یوم دفاع کی تقریب ہوئی، مہمان خصوصی ایم پی اے الیاس خاں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک محمد اصغرعلی خان کے ہمراہ سولر پینل کا افتتاح کیا اور شجر کاری کی ۔
پرنسپل رشید احمد بھٹی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں مہر علی مہران ، رانا منیر احمد ، سردار ہمایوں اقبال ، سردار راشد ڈوگر ، فرمان جٹ، نوید انصاری سمیت اساتذہ و طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔