پتنگ بازی، ون ویلنگ ہوائی فائرنگ، 33 ملزم گرفتار

 پتنگ بازی، ون ویلنگ ہوائی فائرنگ، 33 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی، ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 33 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 29 ون ویلرز گرفتار ہوئے ، جبکہ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 4ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں