حکومت نے معاہدے پر عمل نہ کیا تولانگ مارچ:جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے مرکزی صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین، ڈاکٹر عبدالجبار خان، میاں رشید منہالہ۔۔۔
چودھری منظور حسین، محمد فاروق چوہان و دیگر رہنماؤں کے ساتھ صوبائی دفتر منصورہ میں کسان بورڈ پنجاب کی جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے جماعت اسلامی کے ساتھ کیے ہوئے معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا تو جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ، ملک گیر پہیہ جام ہڑتال اور ملین مارچ کی کال دے سکتی ہے۔