سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاسز شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سرکاری سکولوں کے متواتر وزٹ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر زسکولوں میں سپوکن انگلش کلاسز کے ٹائم ٹیبل کاجائرہ لیں گے ،اسسٹنٹ کمشنر سپوکن انگلش کلاسز میں بچوں سے بات چیت بھی کریں گے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سپوکن انگلش کلاسز کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی،پہلے مرحلے میں ہائی سکولوں میں سپوکن انگلش کلاسز کا اجرا کیا جائے گا۔سکولوں میں سپوکن انگلش کلاسز کا آغاز آئندہ ماہ اکتوبر سے کیے جانے کا امکان ہے۔