چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری بارے اجلاس
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔