انسداد سموگ، 6 ماہ میں 230 بھٹے مسمار

 انسداد سموگ، 6 ماہ میں 230 بھٹے مسمار

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کے لیے سیزن شروع ہونے سے چھ ماہ پہلے سے کام شروع ہے۔

آلودگی کا باعث بننے والے 15 پلانٹس سیل اور 130 گرائے جاچکے ہیں، 230 بھٹے بھی مسمار کیے گئے ہیں۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگ زیب نے تسلیم کیا کہ لاہور میں سموگ کا مسئلہ انتہائی سنگین ہوچکا ہے۔ سموگ کے سیزن کے دوران یہاں آلودگی کا تناسب چار سے ساڑھے چار سوتک پہنچ جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں