کے ای ایم یو :گورنر نے مجوزہ ،ثانوی بجٹ کی منظوری دیدی
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب و چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سردار سلیم حیدر خان کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 16 واں سینیٹ اجلاس منعقد ہوا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور پرو چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ادارہ کی 164 سالہ شاندار تاریخی طبی خدمات اور جاری و تکمیل شدہ منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔سیکرٹری سینیٹ کے فرائض رجسٹرار پروفیسر محمد عمران نے سر انجام دیئے ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اجلاس کے دوران 23۔24 اور 24۔25 کے مجوزہ اور ثانوی بجٹ کی منظوری دی اورپروفیسر ابرار اشرف نے یونیورسٹی کی ترقیاتی سکیموں اور بجٹ بارے تفصیلات سے سینیٹ اجلاس کو آگاہ کیا۔