محکمہ تعلیم کے 8جونیئر کلرکوں کی سکیل14میں ترقی

 محکمہ تعلیم کے 8جونیئر کلرکوں کی سکیل14میں ترقی

راولپنڈی(خاور نواز راجہ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 20 فیصد کوٹہ کے تحت 8جونیئر کلرکوں کو سینئر کلرک سکیل 14 میں ترقی دے دی۔

سی ای او ایجوکیشن نے ترقی پانے والے ملازمین میں تقرر نامے تقسیم کیے، ایپکا رہنماؤں نے کلرکوں کو مبارکباد دی اور سی ای او کے اس اقدام کو سراہا،ترقی پا نے وا لوں میں فہیم اکبر جنجوعہ، عماد حسین، ساجد، محمد طاہر، زاہد مقصود، ابرار ملک ، عابد حسین شامل ہیں۔یہ ملازمین سکیل 11 میں تھے جنہیں ترقی دیکر سکیل 14 دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں