الحمرا میں عید میلاد النبی ؐکی مناسبت سے محفل نعت 11 ستمبر کو ہوگی
لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ؐ کی مناسبت سے محفل نعت کا انعقاد 11ستمبر 2024شام 7بجے الحمرا ہال نمبر 3میں کیا جارہا ہے۔
نقابت کے فرائض خرم شہزاد قادری اور میاں بابر بارونی کریں گے۔ الحاج مرغوب احمد ہمدانی ، الحاج اختر حسین قریشی، محمد شہباز قادری، صاجزادہ عدنان علی ہجویری ،میاں غلام محمد پارٹی اور حافظ کاشف علی ہجویری شامل نعت خواں ہونگے۔ اس موقع پر خصوصی دعا اسلامی سکالر محمد نوید شہزاد کرائیں گے۔