اگلے سال 11260 اڈلٹ لٹریسی سنٹرز شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لٹریسی اور سکلز کو جوڑ کر ایک نیا پروگرام تشکیل دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے منعقدہ مرکزی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری لٹریسی حیدر اقبال کا کہنا تھا کہ نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کا معاوضہ ڈیڑھ گنا بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ویلز آن لٹریسی پراجیکٹ اور اڈلٹ لٹریسی سنٹرز کا آئندہ سال سے آغاز کیا جا رہا ہے۔