ڈی جی پی آر کی افسروں ، ملازموں کو بروقت دفتر پہنچنے کی ہدایت

ڈی جی پی آر کی افسروں ، ملازموں  کو بروقت دفتر پہنچنے کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے تمام افسران و ملازمین کو بروقت آفس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

تمام افسران و ملازمین اپنی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائیں۔ڈیوٹی ٹائم کے بعد آفس آنے والے افسر یا ملازم کی غیر حاضری تصور ہو گی۔ تمام افسران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔وزارت اطلاعات حکومت پنجاب کا چہرہ ہے ۔اس ادارے میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے ۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کی ہدایات کے مطابق تمام افسران محکمانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں