کولیکشن پوائنٹس سے کوڑا فوری ٹھکانے لگانے کی ہدایت
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر لاہور کا علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے ملتان روڈ کولیکشن پوائنٹ پر صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کولیکشن پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی مشن جاری رکھیں اور کولیکشن پوائنٹ سے کوڑا فوری ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر کوڑا اٹھوا کر علاقے کو کلیئر کیا جائے۔ ڈی سی لاہور سید موسی ٰرضا نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے فیلڈ میں متحرک رہیں اورصفائی کے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہورنے رائیونڈ ای رجسٹریشن سنٹر کا بھی دورہ کیااور ای رجسٹریشن سنٹر میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ای رجسٹریشن سنٹر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ سنٹر کو فعال کیا جا سکے۔