میڈیا ورکرز کو روڈا میں پلاٹ ، عملدرآمد نہ کرنے پر سیکرٹری اطلاعات کو دوبارہ نوٹس
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے صحافیوں سمیت تمام میڈیا ورکرز کو روڈا میں پلاٹ دینے کی درخواست پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری اطلاعات کو دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے۔
صدر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن نصیب علی تبسم نے درخواست میں موقف اپنایا پنجاب میں تمام مراعات کا اعلان صرف صحافیوں کیلئے کیا گیا۔