تبادلے، 50 ہزار سے زائد اساتذہ کی درخواستیں جمع
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سرکاری سکولوں کے ہزاروں اساتذہ تبادلوں کے لئے میدان میں آگئے۔ پچاس ہزار اساتذہ نے تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کرا دیں۔
تفصیل کے مطابق تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی گئی تو ہزاروں اساتذہ نے اپلائی کر دیا۔ مقررہ وقت میں 50 ہزار سے زائد اساتذہ نے تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کرا دیں۔ اوپن میرٹ پر 42 ہزار 58 اساتذہ نے اپلائی کیا۔ پروموشنز کے بعد ایڈجسٹمنٹ کے منتظر 5 ہزار 9 سو کے قریب اساتذہ نے اپلائی کیا۔ دو ہزار سے زائد باہمی تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع ہوئیں۔ 26 ہزار سے زائد مرد اور 21 ہزار خاتون اساتذہ نے اپلائی کیا۔ 18 ستمبر تک اساتذہ کے کاغذات کو چیک کیا جائے گا۔رواں ماہ کے آخر تک تبادلوں کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔