ٹاؤن شپ:500 کلو مضر صحت گوشت تلف، ملزم گرفتار
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 500 کلو مضر صحت بیمار گوشت تلف کرکے مقدمہ کے بعد ملزم کو گرفتار کر ادیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر ٹاؤن شپ میں مسافر گاڑی میں چھاپہ مارتے ہوئے بیمار جانور کا زائدالمیعاد بدبودار گوشت برآمد کیا۔ گاڑی میں سے مسافر سیٹ نکال کر گوشت رکھا گیا ،سپلائی کرنے والا ملزم موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ تعفن زدہ سبز رنگ کے بیمار گوشت کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔