علی امین گنڈاپور کے الزامات ان کی دماغی صحت پر سوالیہ نشان:لاہور پریس کلب

علی امین گنڈاپور کے الزامات ان کی دماغی صحت پر سوالیہ نشان:لاہور پریس کلب

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، دیگر عہدیداروں اور اراکین گورننگ باڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے صحافیوں بارے غیر ذمہ دارانہ الفاظ کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا علی امین گنڈا پور کے الزامات اور خاتون صحافیوں بارے طنزیہ ریمارکس ان کی دماغی صحت پر سوالیہ نشان ہے، پی ٹی آئی قیادت کو بھی وزیراعلیٰ کی اپنی چوائس پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ ارشد انصاری کا کہنا تھا گنڈا پور جب تک معذرت نہیں کرتے لاہور میں ان کی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں