جاوید بٹ ٹارگٹ کلنگ میں 4 شوٹر، رکشہ اور موٹر سائیکل کا استعمال

جاوید بٹ ٹارگٹ کلنگ میں 4 شوٹر، رکشہ اور موٹر سائیکل کا استعمال

لاہور(کرائم رپورٹر)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت سإمنے آگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کی ٹارگٹ کلنگ میں کل 4 شوٹر ،رکشہ اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا۔

ایف سی انڈر پاس کے قریب رکشے نے مقتول کی گاڑی روکی،موٹر سائیکل سوار شوٹرنے فائرنگ کی ۔ ہما بلاک میں جاوید بٹ کی رہائشگاہ کے باہر مین روڑ پر رکشہ کھڑا ہوا،مقتول اہلیہ کیساتھ نکلا تو رکشے نے ریکی کی۔ رکشہ کس کی ملکیت، تفصیلات حاصل کر لی گئیں، فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار اتر کر رکشہ میں بیٹھا، ہیلمٹ پہنے شوٹرموٹر سائیکل لیکر نکلا، ملزموں کی آخری لوکیشن ٹیمپل روڈ کی آئی، سیف سٹی کیمرے خراب ہونے کے باعث تفتیش میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں