سلمان رفیق کاچلڈرن ہسپتال پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اچانک چلڈرن ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی، کارڈیک، او پی ڈی، آپریشن تھیٹرز و دیگر شعبوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی و طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ادھر صوبائی وزیر صحت نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا،موجودہ موسمی صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔