کراچی، اسلام آباد، پشاور کی 6 پروازیں منسوخ
لاہور(نیوز رپورٹر)پی آئی اے کے آپریشنل وجوہات کی بنا پر پروازوں کا شیڈول متاثر رہا۔
کراچی، اسلام آباد، پشاور کی 6 پروازیں منسوخ جبکہ مختلف ایئرپورٹس پر 13 ملکی اور غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ علاوہ ازیں سکردو ائیرپورٹ کے رن وے کی پاپی لائٹس خراب ہوگئیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا۔