تمام جیلوں کی بیرکس میں کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ

تمام جیلوں کی بیرکس میں کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ

لاہور(کرائم رپورٹر)تمام جیلوں کی بیرکس میں کیمروں کی تنصیب کی جائے گی جس کا مقصد قیدیوں کی نگرانی اور جیل کے ماحول کی بہتری ہے۔

آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کے مطابق کیمروں کی تنصیب 3 مراحل میں مکمل کی جائے گی، پہلے مرحلے میں سنٹرل اور ہائی سکیورٹی جیلوں میں کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ ہر بیرک میں مانیٹرنگ کیلئے ایک کیمرانصب کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں