اورنج ٹرین، میٹرو میں مفت سفری سہولت دینے کی تیاری
لاہور(شیخ زین العابدین)ماس ٹرانزٹ منصوبوں اورنج لائن ٹرین، میٹرو اور سپیڈو بسوں میں بزرگوں، طلبا اور معذور افراد کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کی تیاری مکمل کرلی گئی، سمری کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔
تفصیل کے مطابق ماضی قریب میں سابق پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولیات کا اعلان کیا گیا لیکن جلد ہی سہولیات ختم کر دی گئیں، معاملہ دوبارہ زیر بحث آیا تو حکومت نے لاہور کے مکمل ماس ٹرانزٹ سسٹم میں طلبا کے لئے مفت سفری سہولیات کا اعلان کر دیا لیکن یہ اعلان بھی ہوائی قلعہ ثابت ہوا۔ اب موجودہ پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ سے متعلق نئی پالیسی بنا لی۔ لاہور ،ملتان اور راولپنڈی میٹرو بس و اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر سہولیات فراہم کی جائینگی ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھامحکمہ ٹرانسپورٹ نے مفت سفری سہولت کی سمری بھجوائی ہے کابینہ سے منظور ہوتے ہی عملدرآمد کر ائیں گے۔