ڈکیتی کی جھوٹی کالیں،3 ملزم گرفتار کر لئے گئے
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈکیتی کی جھوٹی کالیں کرنے والے 3 ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔تفصیل کے مطابق اچھرہ پولیس نے جامعہ اشرفیہ کے قریب 15 کال پر کارروائی کر تے ہو ئے۔۔
ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار کر لیا ، عامر نے مختلف مارکیٹس سے 10 لاکھ رقم کی ریکوری کی اور اس لالچ میں ملزم نے خود کو سر میں اینٹ مار کر زخمی کیا اور واردات کا ڈرامہ کیا۔ابتدائی تحقیقات میں ملزم پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کر لیا۔ ادھر گلشن راوی کے علا قہ میں 15 پر جھوٹی کال کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے 2 ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔ پولیس نے بتا یا اطلاع ملی کی اقصٰی پلی گلشن راوی نزد قبرستان2ڈاکو گن پوائنٹ پر 5 لاکھ نقدی چھین کر فرار ہیں ، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اورگردونواح سے پتہ جوئی کی تو معلوم واردات نہیں ہوئی ، ملزموں نے میڈیسن کمپنی کی رقم خورد برد کرنے کے لئے جھوٹی کال چلائی۔ پولیس نے ملزموں ولید اور شفقت کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دی۔ کمپنی نے رقم واپس دلانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔