ایل ڈی اے سٹی: نادہندگان کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

 ایل ڈی اے سٹی: نادہندگان کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

لاہور (شیخ زین العابدین) ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے الاٹیوں کی جانب سے ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں ساڑھے 7 ارب روپے ادا نہ کئے جا سکے ۔۔

سی بلاک کا قبضہ دینے کے باوجود ایل ڈی اے کو گزشتہ 2 ماہ میں صرف11کروڑ روپے وصول ہوئے ۔ نادہندگان کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلی اور دوسری قرعہ اندازی کے ڈویلپمنٹ چارجز نادہندگان کو مزید2ماہ کا وقت دینے کی تجویز دے دی گئی۔ ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں 25 سو پلاٹوں کا قبضہ دیا گیا مگر ایل ڈی اے کو ریونیو نہ مل سکا۔ سکیم میں ادھورا ترقیاتی کام ہونے کے سبب الاٹیوں نے احتجاجاً چارجز جمع نہیں کر ائے ، ایک ہزار سے زائد الاٹیوں نے قسطیں بھی ادا نہ کیں۔2 ماہ میں ڈویلپمنٹ چارجز جمع نہ کر انے والوں کو نئے ریوائزڈ ریٹ کے مطابق چالان دئیے جائیں گے ۔ دوسری وارننگ پر بھی واجب الادا ڈویلپمنٹ چارجز جمع نہ کر انے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ڈویلپمنٹ چارجز میں توسیع کی منظوری ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے لی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں