صحافیوں،محکمہ اطلاعات ملازمین کیلئے 5،5مرلہ کے پلاٹ

صحافیوں،محکمہ اطلاعات ملازمین کیلئے 5،5مرلہ کے پلاٹ

لاہور (سٹاف رپورٹر)صو بائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے لاہور آرٹس کونسل میں کوآرڈینشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔

انہوں نے کہا لاہور پریس کلب کے ممبران اور محکمہ اطلاعات و ثقافت بشمول ڈی جی پی آر کے ملازمین کو بھی مسکن راوی ہاؤسنگ پراجیکٹ، روڈا میں 5 مرلہ رہائشی پلاٹ دئیے جائیں گے ،گریجوایشن کی شرط ختم کردی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر شہنشاہ فیصل،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت محمد سلیم، ایگزیکٹو گروپ ایڈیٹر دنیا ٹی وی سلمان غنی،صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز روڈا کرنل (ریٹائرڈ) عابد لطیف نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا ملازمین کا کوٹہ10فیصد مختص کیا گیا ۔ اے پی پی، پاکستان ٹیلیویژن اور پاکستان ریڈیو کے ایسے ملازمین جو لاہور پریس کلب کے ممبرز ہیں وہ بھی پلاٹ کے اہل ہوں گے ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ الاٹی سے صرف ڈویلپمنٹ چارجز ہی وصول کئے جائیں۔ ایسے صحافی جو لاہور پریس کلب کے ممبرز نہیں اور پہلے مسکن راوی، روڈا میں اپلائی نہیں کرسکے تھے ان کیلئے جلد ہی روڈا دوبارہ اشتہار جاری کرے گا ۔ وہ لوگ سات دن کے اندر اپنی درخواستیں جمع کر ا سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں