محسن نقوی کوسینیٹ کی نشست سے نااہل قراردینے درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ،وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی ۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے سماعت کی ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے ، لہذا عدالت محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے ۔