جوہرٹائون میں کمرشل فیس نادہندہ 14املاک سربمہر
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ٹاؤن پلاننگ زون فور نے جوہر ٹاؤن میں 14 کمرشل فیس نادہندہ املاک کو سربمہر کر دیا اورٹاؤن پلاننگ زون تھری نے۔۔۔
گارڈن ٹاؤن اور گلبرگ میں آپریشن کر کے 10 املاک کو سربمہر کیا۔کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر ان املاک کو سیل کیا گیا، ان املاک میں شو روم، نجی سکولز، گراسری سٹور، ریستوران، نجی دفاتر اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔