ہاؤس جاب آفیسر، ٹرینی ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر وائی ڈی اے کا الٹی میٹم
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہاؤس جاب آفیسرز اور ٹرینی ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر محکمہ صحت کو سوموار تک کا الٹی میٹم دے دیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے جنرل ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس آفیسر اور پی جی آر کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔