آؤٹ سورس سکولوں کے نان سیلری بجٹ کے استعمال پر پابندی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آؤٹ سورس ہونے والے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا۔تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ نان سیلری بجٹ کہاں استعمال ہوگا۔دریں اثنا چار ارب سے زائد کے فنڈز سکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے جائیں گے ۔ محکمہ خزانہ کے مراسلے کے مطابق سکولوں کو ساڑھے چار ارب روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔