ایل سی ڈبلیو یو :قائم مقام وی سی 3روزہ چھٹی پر، چارج مرد پروفیسرکو دے گئیں

ایل سی ڈبلیو یو :قائم مقام وی سی 3روزہ  چھٹی پر، چارج مرد پروفیسرکو دے گئیں

لاہور(سجاد کاظمی سے)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے تین روزہ چھٹیوں پر جانے کے بعد وائس چانسلر شپ کا چارج مرد پروفیسر کو سونپ دیا۔

یونیورسٹی آرڈیننس 2002کی کلاز 12/1کے مطابق کسی بھی مرد پروفیسر کو وی سی نہیں بنایا جاسکتا مگر موجودہ وی سی نے سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر موجود پروفیسر عتیق کو وائس چانسلر کا چارج سونپ دیا جبکہ پروفیسر عارفہ طاہر سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر یونیورسٹی میں موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں