ایک این جی او کا 24 سرکاری سکول لینے سے انکار

 ایک این جی او کا 24 سرکاری سکول لینے سے انکار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے آؤٹ سورس کیے جانے والے سرکاری سکولوں کو لینے سے ہاتھ کھڑے کردیے گئے۔ مختلف این جی اوز کی جانب سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو خط لکھے دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کیئر فاؤنڈیشن نے ناقص انفرسٹرکچر، کم آبادی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 24 سرکاری سکولز لینے سے معذرت کرلی ،واپس کیے جانے والے سرکاری سکولز میں صوبہ بھر کے سات اضلاع میں قائم ہیں۔اپنے خط میں انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ سکولز شہر سے دور ہونے پر پرائیویٹ اساتذہ جاکر پڑھانے کو تیار نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ریڈ اور دیگر این جی اوز نے بھی تحفظات پر مبنی خط پیف کو لکھے ہیں۔ فیز ون میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد سکولز آوٹ سورس کیے گئے ہیں، فیز ٹو میں مزید ساڑھے نو ہزار سکول پرائیوٹائز کیے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں