مکئی کے بھوسے سے ملاوٹی مصالحے تیار کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

 مکئی کے بھوسے سے ملاوٹی مصالحے تیار کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر)لاہور میں مکئی کے بھوسے سے ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے والا گروہ پکڑلیا، 12 ہزار 500 کلو فنگس زدہ مرچیں، 2500 کلو ممنوعہ اجزا اور 250 کلو ملاوٹی ہلدی تلف کر دی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر شرجیل شاہد نے سبزہ زار میں جعلی مصالحہ جات یونٹ پر چھاپہ مارا۔ جہاں مئی کے بوسے کو کھلے رنگ لگا کر جعلی ہلدی اور مرچیں تیار کی جا رہی تھیں، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل، تمام جعلی مال تلف کر دیا گیا۔ یونٹ سے فنگس زدہ مصالحہ جات برآمد ہونے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر چھپ کر کیا جارہا تھا،یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، سٹوریج میں مکھیاں، مچھر کیڑے پائے گئے ۔ تیار مصالحہ جات کو دلکش جعلی پیکنگ لگا کر لاہور کی مارکیٹس اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں