سیلیسٹیا آئی ٹی ٹاور کی رافٹ کی کنکریٹ پورنگ مکمل

سیلیسٹیا آئی ٹی ٹاور کی رافٹ کی کنکریٹ پورنگ مکمل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے پاکستان کے سب سے بڑے اور پہلے آئی ٹی سٹی سی بی ڈی این ایس آئی سٹی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے زیرتعمیر سیلیسٹیا آئی ٹی ٹاور کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم صدیق ڈائریکٹر پروجیکٹ آصف اقبال ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیرآفتاب سیال نیسپاک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جمشید جنجوعہ اور کنٹریکٹر موجود تھے۔ سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹو ٹیکنیکل  نے منصوبہ کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب کو بتایا گیا کہ سیلیسٹیا آئی ٹی ٹاور کی رافٹ کی کنکریٹ پورنگ مکمل کرکے ریٹیننگ وال اور کالمز پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ سٹیل فکسنگ بھی جاری ہے۔  سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے دورے کے دوران جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی جن میں انہیں این ایس آئی ٹی سٹی پر جاری دیگر تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ این ایس آئی ٹی سٹی میں 250 فٹ 150 فٹ اور سوفٹ کی روڈ کی کلیئرنگ اور سب بیس کا کام جاری ہے۔ عمران امین نے کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این ایس آئی ٹی سٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی ترقی پسند سوچ کی عکاسی ہے اس منصوبے پر دن رات کام ہو رہا ہے اور واضح پیش رفت نمایاں ہے۔ ہم اپنے طے شدہ شیڈول سے آگے چل رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں