دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) دو مختلف مقامات پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

شاہکام چوک کے قریب چوہنگ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ برکی روڈ پر ایک گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 27 سالہ شاہد، 24 سالہ نمرہ اور 23 سالہ اقصٰی زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں