آئس، شراب بیچنے کے 2 ملزم گرفتار

آئس، شراب بیچنے  کے 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال پولیس نے منشیات (آئس) کی ترسیل ناکام بناکر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا توملزم عمر ساجدنے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے تعاقب کے بعد ڈونگی گراؤنڈ سے گرفتار کرکے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی 01 کلو سے زائد آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ادھر گوالمنڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات فروش ظفر کو گرفتار کر کے 60 لٹرزہریلی شراب برآمد کرکے مقدمہ در ج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں