گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی کا باعث بننے لگا

گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی کا باعث بننے لگا

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)گاڑیوں سے خارج ہونے والا خطرناک دھواں فضائی آلودگی کا باعث بننے لگا۔ ڈی سی و ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سموگ کے تدارک کے لئے متعلقہ محکموں کو عندیہ دے دیا۔

تمام سرکاری وہیکلز کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے محکمہ ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی، ریسکیو 1122، واسا کو خط جاری،واپڈا، محکمہ ایجوکیشن کو بھی مراسلہ جاری، فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر متعلقہ محکمے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں