ایم پی او آرڈیننس کی سیکشن 3 کو معطل کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ

ایم پی او آرڈیننس کی سیکشن 3 کو معطل  کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی او آرڈیننس کی سیکشن 3 کو معطل کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت صوبائی حکومت کے وکیل کو تیاری کی مہلت فراہم کرتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی او آرڈیننس کی سیکشن 3 کو معطل کرنے کی درخواست کا گزشتہ سماعت کا تحریری آڈر جاری کر دیا۔ جسٹس امجد رفیق نے ایک صفحے پر مشتمل آرڈر جاری کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے نظر بندی کی سیکشن 3 کو معطل کرنے کی استدعا کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت طلب کی۔ سرکاری وکیل اس سیکشن پر عدالت کی معاونت کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں