پکڑی گئی موٹرسائیکل لائسنس بنوانے کے بعد دینے کا حکم
لاہور (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے کہا اب بھی موٹرسائیکل سواروں کی بڑی تعداد بغیر لائسنس سڑکوں پر گھوم رہی ہے ۔
موٹرسائیکلسٹ کے لئے لرنر پرمٹ کی 42 روز میعاد کو بھی ختم کردیا گیا۔ انہوں نے بغیر لائسنس موٹرسائیکل سوار کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا اب لائسنس بنوانے کے بعد ہی موٹرسائیکل واپس کی جائے گی۔بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2000روپے جرمانہ جبکہ لائسنس کی فیس 930روپے ہے ۔