لاکھوں کی تعداد میں بائیک رکشے آلودگی کا سبب بننے لگے

 لاکھوں کی تعداد میں بائیک  رکشے آلودگی کا سبب بننے لگے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سموگ کی آمد آمد لاکھوں کی تعداد میں بائیک رکشے آلودگی کا سبب بھی بننے لگے ،2013 سے 2017 تک شہر کے 48 روٹس پر بسیں چلائی جا رہی تھیں۔

 گزشتہ 7 سالوں سے آج تک مذکورہ 48 روٹس غیر فعال ہو چکے ہیں، بسیں بند ہونے سے موٹر سائیکل رکشے بند روٹس کی ٹرانسپورٹ بن گئے ، سموگ کا سبب بننے والے رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن بس زبانی جمع خرچ ثابت ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں