اپ گریڈیشن :والٹن روڈ جزوی طورپر فعال ہونے لگی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )والٹن روڈ اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں بڑی پیشرفت، والٹن روڈ کو جزوی طور پر فعال کرنا شروع کر دیا گیا۔
والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کی قینچی سے ڈیفنس موڑ تک اسفالٹ کے بعد کیرج وے فعال کر دیا گیا، قینچی تا ڈیفنس موڑ والٹن روڈ تین لین کیرج وے پر ٹریفک رواں دواں ہے ۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا تھا کہ سی بی ڈی پنجاب کے والٹن روڈ کے تین دہائیوں سے حل نہ ہونے والے ٹریفک اور سیوریج کے مسائل حل کر دئیے گئے۔