ایل ڈی اے کی عمارتوں کی مرمت پرمکمل فنڈز خرچ نہ ہوسکے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے عمارتوں کی مرمت و بحالی پر خاطر خواہ رقم خرچ نہ ہوسکی۔
گزشتہ مالی سال میں بلڈنگز کے لیے ایک ارب 12 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص،ایل ڈی اے آفس بلڈنگ کی توسیع کے لئے 25 کروڑ روپے مختص ہوئے ، ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن بلڈنگ توسیع کے مکمل فنڈز خرچ نہ ہوسکے ، ایل ڈی اے آفس بلڈنگ ایونیو ون کے لیے پانچ کروڑ روپے مختص کیے گئے ، ایونیو ون کے ون ونڈو پر تزئین و آرائش کرکے باقی رقم خرچ نہ کی گئی، ایل ڈی اے بلڈنگ کی تزئین و آرائش کے لیے مختص تین کروڑ روپے خرچ نہ ہوئے ، واک اینڈ شاپ سنٹر اقبال ٹائون میں اضافی تعمیرات کے لیے پانچ کروڑ روپے خرچ نہ ہوسکے ، ایل ڈی اے ایمپلائز کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے 30 کروڑ روپے خرچ نہ ہوئے ، ْ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی بحالی کے فنڈز کو دیگر ترقیاتی منصوبوں پر استعمال کر دیا گیا۔